چین عظیم اور قابل اعتماد بھائی ،ترقی پر ہر پاکستانی کو فخر ہے،شہبازشریف

چین عظیم اور قابل اعتماد بھائی ،ترقی پر ہر پاکستانی کو فخر ہے،شہبازشریف

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین عظیم اور قابل اعتماد بھائی ہے ،ترقی پر ہر پاکستانی کو فخر ہے، چین کے جذبے، کام کی رفتار اور عہد کی پاسداری سے بے حد متاثر ہوں۔وزیراعظم محمد شہبازشریف کے اعزاز میں چینی ہم منصب لی چیانگ نے پرتکلف ظہرانہ کااہتمام کیا، تقریب میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا، جس سے گرم جوش برادرانہ تعلقات کی جھلک واضح دکھائی دی، وزیراعظم شہباز نے وزیراعظم لی کے

برادرانہ جذبات اور پرتپاک میزبانی پرشکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پاکستانی ملی نغموں کی دھنوں نے ظہرانے کی فضا پاک چین دوستی کے رنگوں کی قوسِ قزح بنا دی، شہبازشریف چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے ہمراہ ظہرانے میں آئے تو چین کے فوجی بینڈ نے پاکستانی ملی نغموں کی دھنیں بجانا شروع کیں۔تقریب میں ’دِل دِل پاکستان‘ ، ’دل سے میں نے دیکھا پاکستان‘، ’جاں سے میرا دھرتی پہ ایمان‘، ’میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے‘،’جیوے جیوے پاکستان‘ کی دھنیں بجائی گئیں، دونوں وزرائے اعظم نے مسکراہٹوں اور تالیاں بجا کر سازندوں کو داد دی، اس موقع پر ظہرانے میں شریک پاکستانی وفد کے ارکان نے بھرپور تالیوں سے بینڈ کی حوصلہ افزائی کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں