مکران کراچی کوچز ایسوسی ایشن نے مذاکرات کامیاب ہونے پر ہڑتال ختم کردی

مکران کراچی کوچز ایسوسی ایشن نے مذاکرات کامیاب ہونے پر ہڑتال ختم کردی

مکران کراچی کوچز ایسوسی ایشن اور متعلقہ اداروں کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹروں نے جاری ہڑتال ختم کر دی، آج شام سے گوادر ،کیچ اور دیگر علاقے جہاں ٹرانسپورٹ بند تھے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ واضح رہے کہ کوسٹل ہائی وے پر قائم کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹوں پر ٹرانسپورٹروں نے مبینہ تنگ کرنے کیخلاف گزشتہ چار روز سے انہوں نے ہڑتال کرکے گاڑیاں کھڑی کردی تھیں، آج شام کو کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں