جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا بلوچستان حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب
کوئٹہ: جامعہ بلو چستان کی جوائنٹ الیکشن کمیٹی کا مالی بحران کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا،اراکین صوبائی اسمبلی پر مشتمل کمیٹی سے مزاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔پیر کو جامعہ بلو چستان کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے مالی بحران کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیاجس میں بلوچستان یونیورسٹی کے مرد و خواتین اساتذہ اور ملازمین نے شرکت کی، مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے شرکاءنے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے مالی بحران کے باعث اساتذہ اور ملازمین4ماہ سے تنخواوں سے محروم ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہوں وپنشن کی ادائیگی کی جائے ۔
اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی پر مشتمل کمیٹی کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل کرانے کی یقینی دہانی کروائی گئی جس پر جامعہ بلو چستان کی جوائنٹ الیکشن کمیٹی نے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا ختم کرنے اور تنخواہوں کی ادائیگی کے مسئلے کے حل تک یونیورسٹی کے مین گیٹ پر احتجاج جاری رکھنے کااعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین 4 مہینوں سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اسمبلی کے سامنے دھرنا دئیے ہوئے تھے۔