چمن، توبہ اچکزئی میں زلزلے کے جھٹکے
چمن (اسٹاف رپورٹر) چمن اور توبہ اچکزئی کے علاقوں میں ہفتے کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ مختصر دورانیے کا تھا تاہم شدت کے باعث لوگ گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق معلومات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ریسکیو ادارے الرٹ ہو گئے جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چمن اور ملحقہ علاقے فالٹ لائن پر واقع ہیں جہاں وقتاً فوقتاً زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔