قلعہ سیف اللہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا آغاز، ضلعی انتظامیہ کی عوام سے تعاون کی اپیل

قلعہ سیف اللہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا آغاز، ضلعی انتظامیہ کی عوام سے تعاون کی اپیل

قلعہ سیف اللہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا آغاز، ضلعی انتظامیہ کی عوام سے تعاون کی اپیل

قلعہ سیف اللہ (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ قلعہ سیف اللہ نے شہر کی بہتری اور ترقی کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کر دیا۔ این-50 ہائی وے پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے وارننگ جاری کر دی گئی ہے، جبکہ کل سے عملی کارروائی کا آغاز ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ این-50 ہائی وے نہ صرف شہر کی شہ رگ ہے بلکہ یہ کاروبار، روزگار اور سفری سہولت کا اہم ذریعہ بھی ہے۔ اس کی روانی برقرار رکھنے کے لیے دکانداروں، ریڑھی بانوں، ٹرانسپورٹرز اور عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایات:
ریڑھی بان اپنی ریڑھیاں زرد لکیر کے باہر رکھیں تاکہ ٹریفک متاثر نہ ہو۔
دکاندار دکانوں کے باہر سامان رکھنے سے گریز کریں۔
تجاوزات فوری طور پر ختم کیے جائیں تاکہ ہائی وے کی روانی بحال رہے۔
بازار میں سامان لانے والے ٹرک رات کے اوقات میں خالی کیے جائیں۔
مسافر گاڑیوں کی پارکنگ کو منظم کیا جائے، اضافی گاڑیاں اڈے کے اندر رکھی جائیں۔
عوام روڈ کو پارکنگ کے لیے استعمال نہ کریں تاکہ ٹریفک میں خلل نہ پڑے۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدامات شہر کو بہتر، منظم اور خوبصورت بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ عوامی تعاون سے قلعہ سیف اللہ کو ایک ترقی یافتہ شہر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں