آلٹو خریدنے کے خواہش مند افراد کیلئےخوشخبری آ گئی
پاک سوزوکی کمپنی اور حبیب میٹرو بینک نے باہمی اشتراک سے شہریوں کو سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل۔اے جی ایس آسان اقساط پر دینے کا اعلان کر دیا۔آلٹو وی ایکس ایل۔ اے جی ایس پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کاروں میں سے ایک ہے،
جسکی قیمت اس وقت تیس لاکھ 45ہزار روپے ہے۔نئی فنانسنگ سکیم کے تحت حبیب میٹرو بینک کے صارفین 18فیصد فکسڈ ریٹ پر یہ گاڑی اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔ پانچ سال کے اقساط پلان پر یہ گاڑی لینے کے لیے صارفین کو 30فیصد قیمت پیشگی ادا کرنا ہو گی۔ اس پیشگی ادائیگی کیساتھ پہلے صارفین ستر ہزار 978روپے ماہانہ قسط ادا کر رہے تھے۔ تاہم اب دی جا رہی ’بگ سیونگز‘ آفر کے تحت ماہانہ قسط 61ہزار 362روپے ادا کرنا ہو گی
جس سے صارفین کو پانچ لاکھ 76ہزار 980روپے کی بچت ہو گی۔ اس ماہانہ قسط میں انشورنس اور ٹریکر کی لاگت بھی شامل ہو گی۔اسی طرح اگر آپ ویگن آر وی ایکس ایل حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسی سکیم کے تحت ماہانہ قسط 68 ہزار 574 روپے ہو گی
اور 5 سالہ پلان کے لئے تیس فیصد ایڈوانس دینا ہو گا جبکہ اس سے آپکی چھ لاکھ 46 ہزار 520 روپے کی بچت ہو گی ۔