میں اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان آنا چاہتا ہوں، شاہ رخ خان

میں اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان آنا چاہتا ہوں، شاہ رخ خان

بولی وڈ کے مشہور سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان نے اپن فیملی کیساتھ پاکستان آںے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔سوشل میڈیا پر بالی ووڈ سپر اسٹار کی ایک پُرانی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے سوال کیا آپ کب پاکستان اور پشاور آئینگے؟جس پر شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ جب میری عمر سولہ سال تھی، تو اپنے والد کے ہمراہ پاکستان آیا تھا،

میرے والد کا تعلق پشاور سے ہے اور ہم اپنے آباؤ و اجداد کا شہر دیکھ چکا ہوں۔شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب ہم پاکستان گئے تھے تو ہمیں بہت زیادہ پیار اور عزت ملی تھی ، ہم والد کے ہمراہ پشاور کے علاوہ لاہور،سوات اور کراچی بھی گئے

۔شاہ رخ خان نے کہا کہ پشاور کے لوگ پٹھان بڑے مہمان نواز ہیں،شارخ کان نے کہا کہ اگر پاکستانیوں کے گھر جاکر انکی کسی چیز کی تعریفیں کریں تو وہ چیز مہمان کے اپنے گھر پہنچنے سے پہلے ان کے گھر پہنچا دی جاتی ہے ۔شاہ رخ خان نے اس ویڈیو میں ہی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا، اور کہا کہ میں اپنی فیملی کیساتھ پاکستان آنا چاہتا ہوں، اور مجھے امید ہے ہمارے سیاستدانوں کے درمیان جو بھی تناؤ ہے وہ جلدی ختم ہوگا اور ہم بہت جلد دوست بن جائینگے۔۔

پٹرول مزید سستا ،قیمتوں میں ردوبدل کب ہوگا؟جانیے

آج بھی سورج آگ برسائیگا، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

Author

اپنا تبصرہ لکھیں