وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے صوبے کے پی ایچ ڈی کرنے والے ہر ایک طالبعلم کو اسکالر شپ دینے کا .اعلان کر دیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے 13 ویں نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور نوجوانوں کے درمیان دوریاں ختم کرنی ہونگی.انہوں نے کہا کہ آئندہ دو سالوں میں تیس ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرینگے۔ گریجوایٹ بزنس پلان بھی لائینگے اور بلا سود قرضہ دینگے.،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں بینظیر بھٹو اسکالر شپ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ بنیادی سطح سے اعلیٰ سطح تک تعلیمی اسکالر شپ دینگے
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سائنسز میں پی ایچ ڈی کرنے والے بلوچستان کے ہر طالبہ و طلباء کو کو اسکالر شپ دینگے ۔ دنیا بھر کی دو سو اعلیٰ ترین جامعات میں تعلیم کیلئے مکمل اسکالر شپ دینگے۔وزیراعلیٰ سرفراز نے کہا کہ بلوچستان کا ہر شہری امن کا خواہاں ہے اور بلوچستان کے مسئلے کو سمجھنے کیلئے تاریخ سے واقفیت ضروری ہے بے بنیاد پراپیگنڈے کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ آخر میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں بلوچستان میں ریاست اور علیحدگی پسندوں کی جنگ ہے یہ تاثر غلط ہے۔ لوگوں کو حقائق بتانے کی ضرورت ہے۔