بشام حملے میں ہلاک چینی باشندوں کیلئے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالرز کا اعلان
بشام میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں ہلاک چینی باشندوں کیلئے بچیس لاکھ 80 ہزار ڈالرز زر تلافی دینے کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں بشام میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے میں ہلاک چینی باشندوں کے اہل خانہ کیلئے معاوضے کی منظوری دی جائئیگی۔اسکے علاوہ اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو درپیش مالی مسائل، اسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی ک کیلئے ایس ایس جی چی کے بقایا جات ادا کرنے کا بھی جائزہ لیا جئیگا۔
حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام ک کیلئے بارہ ارب روپے سے زائد کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، پاور ڈویژن کیلئے دو ارب 21 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی جائیگی۔
علاوہ ازیں وزارت داخلہ کیلئے پانچ کروڑ 45 لاکھ روپے کے سپلیمنٹری گرانٹ اور نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے اٹھارہ کروڑ 45 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی جائیگی۔واضح رہے 26 مارچ کو کے پی کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں پانچ چینی باشندوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے تھے.
بلوچستان کابینہ نے مسلم طلبا کیلئے قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دیدیا