کے پی میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، بیرسٹر سیف نے مزید کیاکہا؟جانیں

کے پی میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، بیرسٹر سیف نے مزید کیاکہا؟جانیں

کے پی میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، بیرسٹر سیف نے مزید کیاکہا؟جانیں

خیبرپختونخواہ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ میری معلومات کے مطابق وزیرستان میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔ایک بیان میں خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ جس گھر میں دھماکا ہوا وہاں کچھ دھماکہ خیز مواد تھا، یہ دھماکہ خیز مواد تھا اور اس کا ڈرون حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ جلد پیش کرنے جا رہے ہیں، صوبے کا بجٹ عوامی توقعات کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تصادم کی نہیں اپنے حق کی بات کر رہے ہیں، ہم سے بار بار وعدہ کیا گیا لیکن ہمیں تاحال چیف سیکرٹری نہیں دیا گیا، خیبرپختونخوا میں مہنگائی کم ہو رہی ہے۔ بیرسٹر محمد سیف نے کہا کہ ہم سے بار بار وعدہ کیا گیا لیکن ابھی تک ہمیں چیف سیکرٹری نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے اخراجات کیلئے ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ہمیں بجٹ دیا جائے،فاٹا میں جو بھی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں وہ بجٹ خیبرپختونخواہ حکومت اپنے حصے میں سے دے رہی ہے۔ بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارا وفاق سے بجلی سے متعلق مطالبہ ہے کہ وہ اسے پوری کرے

کرغزستان میں طلبہ پر حملے کے پیچھے کہانی کیا ہے؟

بعض اوقات ہم پانی پیتے جاتے ہیں پیٹ بھر جاتا ہے لیکن پیاس ختم نہیں ہوتی اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟جانیے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں