پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا

پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا

فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کی فیس میں بہت اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نج ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 36 صفحات پر مشتمل 5 سالہ پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس 12 ہزار 500 روپے اور 36 صفحات والے 10 سالہ پاسپورٹ کی فیس بڑھا کر 16 ہزار 200 روپے کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 72 صفحات پر مشتمل 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 18,500 روپے، 72 صفحات پر مشتمل 10 سال کی مدت کی فیس 25,200 روپے اور 100 صفحات کے 10 سال کے لیے فاسٹ ٹریک فیس 32,000 روپے ہے۔حکومت نے حال ہی میں پاسپورٹ کے فاسٹ ٹریک زمرے کی فیس میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ 100 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 32 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ 36 صفحات پر مشتمل 5 سالہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے لیے فاسٹ ٹریک فیس 12,500 روپے اور 10 سال کے لیے فیس 16,200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے افغانستان پربڑا الزام لگادیا

اسی طرح 72 صفحات پر مشتمل 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس بڑھا کر 18,500 روپے اور 10 سالہ پاسپورٹ کی فیس بڑھا کر 25,200 روپے کر دی گئی ہے۔ مزید برآں، 100 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کے لیے فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیس 32,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایات پر گزشتہ ماہ پاسپورٹ کی فیس میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔ نارمل فیس 3000 روپے سے بڑھا کر 4500 روپے جبکہ ارجنٹ فیس 5000 سے بڑھا کر 7500 روپے کر دی گئی۔ دس سالہ پاسپورٹ کی فیس 4,500 روپے سے بڑھا کر 6,700 روپے اور 10 سالہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 7,500 روپے سے بڑھا کر 11,200 روپے کر دی گئی۔ ای پاسپورٹ کی فیس، تاہم، کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر

Author

اپنا تبصرہ لکھیں