جاپان نے پاکستانی طلبہ کو خوش کردیا، بڑی خبر آگئی
حکومت جاپان نے اپنے میکسٹ اسکالرشپس 2025 کی نقاب کشائی کی ہے، جاپان حکومت نے پاکستانی طلبہ کے لیے وظائف کا اعلان بھی کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق جاپان نے باصلاحیت پاکستانی طلباء کو انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ تعلیم (ماسٹرز، پی ایچ ڈی) کو آگے بڑھانے اور جاپان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے سفر پر جانے کی دعوت دی ہے، جاپان سفارت خانہ فی الحال میکسٹ انڈرگریجویٹ اور ریسرچ اسکالرشپس (ماسٹرز، پی ایچ ڈی) 2025 کے لیے درخواستیں وصول کر رہا ہے۔
سالانہ جاپان کی وزارت تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس، اور ٹیکنالوجی ( میکسٹ) بین الاقوامی طلباء کے لیے اسکالرشپ میں توسیع کرتی ہے جو انڈرگریجویٹ کرنے کے خواہشمند ہیں اور جاپانی یونیورسٹیوں میں گریجویٹ پروگرام کررہے ہیں۔میکسٹ ریسرچ اسکالرشپ مکمل طور پر حکومت جاپان کی طرف سے فنڈز فراہم کرتا ہے، پاکستانی باصلاحیت طلبہ کو جاپان کی اعلیٰ درجے کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔پاکستانی طلبہ مزید معلومات کے لئے جاپانی ویب سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں۔
خود کش بمبار کےوالد اور بھائیوں کے ہوشر با انکشاف سامنے آگئے