خود کش بمبار کےوالد اور بھائیوں کے ہوشر با انکشاف سامنے آگئے

خود کش بمبار کےوالد اور بھائیوں کے ہوشر با انکشاف سامنے آگئے

خود کش بمبار نظام الدین کے والد اور بھائیوں کے ہوشر با انکشاف سامنے آگئے دہشتگرد نظام الدین کے بھائی کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے ان کے بھائی کو پیسے کا لالچ دے کر ورغلایا اور اسے ایسا کرنے پر مجبور کیا، تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں نے ان کے بھائی کو نشے کے انجکشن لگائے۔۔تفصیلات کےمطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ خودکش بمبار نظام الدین کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو افغانستان لے جایا گیا جہاں اسے غلط تربیت دی گئی، بیٹے کی غلطی کی وجہ سے آج ان کے خاندان کا روزگار چھن چکا ہے اور رشتے ناطے اور تعلق بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

مولانا طارق جمیل کو شادی کی پیشکش،معروف عالم دین نے سب بتا دیا

انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کو افغانستان لے جایا گیا جہاں اسے غلط تربیت دی گئی، نظام الدین کے اس عمل سے آج ان کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں رہی۔واضح رہے دہشتگرد نظام الدین کو 17 اگست 2023 کو پاک فوج پر خودکش حملے کے لیے استعمال کیا گیا تھا، شناخت ہونے کے بعد نظام الدین کے والد اور بھائیوں کو بیرون ملک سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

جاپان نے پاکستانی طلبہ کو خوش کردیا، بڑی خبر آگئی

گندم اسکینڈل میں نئے انکشافات سامنے آگئے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں