دیامر: تیز رفتار بس کھائی میں جاگری، بیس مسافر جاں بحق
گلگت بلتستان میں تیزرفتار بس کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق ہوئے،واقعہ شاہراہ قراقرم پر پیش آیا جہاں گونر فارم کے قریب تیز رفتار مسافر بس کھائی میں جا گری، بس میں 43 مسافر سوار تھے۔ حادثے کا شکار بس راولپنڈی سے ہنزہ جارہی تھی۔ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ بس کو حادثہ صبح ساڑھے5 بجے کے قریب پیش آیا،ان کا کہنا تھا کہ بس یشوکھل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور گہری کھائی میں جا گری، بس میں سوار خواتین بچے سمیت 20 مسافر جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے ہیں
جنہیں مسافروں کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے،ریسکیوکی ٹیمیں بروقت جائے وقوع پہنچ گئی ہیں اور رسیکیو آپریشن جاری ہے۔مقامی شخص محمد زمان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو خون کے عطیات دینے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کی منتقلی میں مقامی نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ریسکیوذرائع نے بتایا کہ بس حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ہنزہ، گلگت اور سکردو سے ہے، بیشتر جاں بحق افراد کا تعلق آزاد کشمیر، پنجاب اورخیبر پختونخوا سے ہے۔
نوکری بیچنے والا میری کابینہ کا وزیر نہیں رہیگا، سرفراز بگٹی