بلوچی، دری، افار،اور پنجابی (شاہ مکھی)سمیت 110 زبانیں گوگل ٹرانسلیٹشن میں شامل

گوگل نے گوگل ٹرانسلیٹ میں 110 مزید زبانوں کے اضافے کا اعلان کیا ہے- اس بڑی پیش رفت کی خوش آئند ہے کہ اس میں پاکستان کی متروک سے قریب ہونے والی زبانوں جیسے بلوچی ، دری، پنجابی کو بھی شامل کیا گیا ہے-

اس میں بلوچی زبان پاکستان، ایران، اور افغانستان میں بولی جاتی ہے جبکہ دری افغانستان، ایران اور پاکستان کہ بلوچستان سے جڑے سرحدی علاقوں میں بولی جانے والی فارسی قریب تر ایک زبان ہے۔

پنجابی (شاہ مکھی) فارسی اور عربی رسم الخط میں لکھی جانے والی پنجابی کی ایک قسم، جو پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جاتی ہے۔

اس میں مختلف زبانیں شامل ہیں جو دنیا بھر میں مختلف لوگوں کی بہتر طور پر جڑنے اور سمجھنے میں مدد دیں گی۔

گوگل کی جانب سے حالیہ 110 زبانوں کے اضافے کے بعد گوگل ٹرانسلیٹ کی زبانوں کی کل تعداد 243 ہو گئی ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ مختلف زبانوں کو محفوظ کرنے اور ان کے بولنے والوں کو مدد فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ نئی زبانیں مختلف مراحل میں استعمال ہوتی ہیں، جہاں کچھ زبانیں 10 کروڑ لوگوں کے قریب بولی جاتی ہیں، جبکہ کچھ معدوم ہوتی جا رہی ہیں۔ تاہم، ان معدوم ہونے والی زبانوں کو محفوظ کرنے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

نئی زبانوں کو شامل کرتے وقت گوگل مختلف عوامل پر غور کیا ہے، جیسے کہ علاقائی تنوع، لہجے، اور املا کے مختلف معیارات۔ یہ اضافے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے کیے گئے ہیں، جو کہ گوگل کے ‘PaLM 2′ لینگوئج ماڈل کی بدولت ممکن ہوئے ہیں۔

گوگل نے 2022 میں زیرو-شاٹ مشین ٹرانسلیشن ماڈل کے ذریعے بھی 24 زبانوں کا اضافہ کیا تھا جو 30 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے ذریعے بولی جاتی ہیں۔

یہ نئی زبانیں جلد ہی گوگل ٹرانسلیٹ کے ویب ورژن اور ایپ پر دستیاب ہوں گی-جس سے دنیا بھر کے لوگ اس سے مستفید ہو سکیں گے اور اپنی زبان میں معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اس میں افار اور سواتی زبان، جسے “سوات” یا “سواتی” بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ مشرقی افریقہ اور جنوبی افریقہ میں بولی جانے والی زبان ہیں-ا یک بانتو زبان بھی ہے جو سوازی قوم کی مادری زبان ہے۔ کینٹونیز: چینی زبان کی ایک بڑی بولی جو ہانگ کانگ اور جنوبی چین میں عام ہے-

گوگل نے اپنے بلاگ میں بیان کیا کہ یہ اضافے زبان کی رکاوٹوں کو توڑنے اور لوگوں کو دنیا کے ساتھ بہتر طریقے سے جڑنے اور سمجھنے میں مدد فراہم کریں گے۔ نئی زبانیں دنیا کی 8 فی صد آبادی کی نمائندگی کرتی ہیں، جو کہ تقریباً 61 کروڑ 40 لاکھ لوگوں کو شامل کرتی ہیں۔

یہ اضافہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی عکاسی کرتا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ٹول تک رسائی حاصل کر سکیں اور اپنی زبان میں معلومات حاصل کر سکیں۔

ان زبانوں میں ابخاز ،Acehnese، اچولی ، افار، الور، اوار، اودھی، بالینی، بلوچی، باؤلی ، بشکیر، باتک سیمالنگون،بٹاک ٹوبہ ،بمبا ،بیتاوی ،بیکول ،بریٹن،بریت،کینٹونیز ،چمورو ،چیچن،چوکیز،چواش، کریمیائی تاتار،دری،ڈنکا،ڈومبے،ڈیولا ،زونگکھا ،فیروزی ، فجیان ،فون ،Friulian ،فلانی گا ،ہاکا چن ،ہیلیگینون ،ہنسریک ،ایبان ،جمیکا پیٹوئس ،جِنگپو ،کلالیسوت ،کنوری ،کپمپانگن
،کھاسی ،کیگا ،کیکونگو ،کتوبا ،کوک بوروک ،کومی ،لٹگالیان ،لیگورین Limburgish ،لومبارڈ ،لوو ،مدوریس ،مکاسر ،مالائی جاوی) ،مام ،مانکس ،مارشلیز ،مارواڑی ،ماریشین کریول ،میڈو ماری ،منانگ ،Nahuatl (مشرقی Huasteca) ،نڈاؤ ، ندابیلے (جنوبی) ، نیپال بھاسا (نیواری) ،NKo ، نیور ،آکسیٹن ،اوسیشین ،پنگاسینان ،پاپیامینٹو ،پرتگالی (پرتگال) ،پنجابی ، شاہ مکھی) ،Q’eqchi’ ،رومانی ،رنڈی ،سمیع (شمالی) ،سانگو ،سنتالی ،Seychellois Creole ،شان ، سسلین،سائلیسین ،سوسو ،سواتی ،تاہیتی ،تمازائٹ ،تمازائٹ (Tifinagh) ،ٹیٹم ،تبتی ،تیو ،ٹوک پیسن ،ٹونگن ،سوانا ، ٹ ولو ،ٹمبوکا ،ٹوان ، Udmurt ،وینڈا ،وینیشین ،وارے ،وولف ،یاقوت ،یوکاٹیک مایا اور ،Zapotec سمیت دیگر زبانیں شامل ہیں-

Author

اپنا تبصرہ لکھیں