google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کے ابتدائی پندرہ روز کیلئے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے 1 جولائی 2024 سےآئندہ پندرہ روز تک پٹرول کی قیمت میں 7.54 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 9.84 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ وزارت توانائی کے حکام نے بتایا کہ اگر 1جولائی 2024 سے پانچ روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی شامل کی جائے تو پھر موٹر اسپرٹ کی قیمت میں 12.58روپے اور ڈیزل کی قیمت میں چودہ روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت نے مالی سال 2025 کے وفاقی بجٹ میں پٹرولیم لیوی کو موجودہ ساٹھ روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم حکومت وقفے وقفے سے بیس(20) روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کریگی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.