ایس آئی ایف سی اجلاس میں کیا ہوا؟ وزیراعلیٰ کے پی نے عمران خان کو بتا دیا
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی.1 گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ملاقات کیلئے کانفرنس روم لایا گیا تھا، ملاقات میں پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔واضح رہےوزیراعلیٰ کے پی نے گزشتہ روز ایس آئی ایف سی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں، ایس آئی ایف سی اجلاس میں آرمی چیف سے دو بار بات چیت ہوئی مگر جو بات کرنی تھی اس کا ماحول نہیں تھا۔