اسلام آباد: آندھی کے دوران درخت گرنے سے پولیس اہلکار زخمی، اسپتال منتقل
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) – وفاقی دارالحکومت میں شدید آندھی اور طوفان کے دوران پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے ایک درخت گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کی زد میں آکر سی پی سی کا اہلکار وحید شدید زخمی ہوگیا۔واقعہ کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی اہلکار کو پمز اسپتال منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق آندھی کی شدت کے باعث متعدد درختوں کو نقصان پہنچا، تاہم پولیس اہلکار پر درخت گرنے کا یہ واقعہ سب سے سنگین قرار دیا جا رہا ہے۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تیز ہواؤں اور آندھی کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔