کیا آپ کی گاڑی ژالہ باری سے بچ سکتی ہے؟ جانیں محفوظ رہنے کا خفیہ طریقہ

کیا آپ کی گاڑی ژالہ باری سے بچ سکتی ہے؟ جانیں محفوظ رہنے کا خفیہ طریقہ

کیا آپ کی گاڑی ژالہ باری سے بچ سکتی ہے؟ جانیں محفوظ رہنے کا خفیہ طریقہ

اسلام آباد میں دو روز قبل ہونے والی شدید ژالہ باری نے شہریوں کو حیران کر دیا۔ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، گھروں کی چھتوں پر لگے مہنگے سولر پینلز تباہ ہو گئے۔ پاکستان میں ژالہ باری سے اس نوعیت کے نقصانات پہلے کم ہی دیکھنے کو ملے تھے، یہی وجہ ہے کہ شہریوں نے کبھی اپنی املاک کو اس قدرتی آفت سے بچانے کا سوچا بھی نہیں تھا۔لیکن اب محکمہ موسمیات نے ایک اور وارننگ جاری کر دی ہے — آج دوبارہ ژالہ باری کا امکان ہے۔

کیا سولر پینلز بچ سکتے ہیں؟
پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے رہنما وقاص ہارون کے مطابق اچھے سولر پینلز پر 4 انچ اولے برداشت کرنے کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے، لیکن یہ کوئی مکمل تحفظ نہیں۔ ان کے بقول، “اگر آپ واقعی پینلز کو بچانا چاہتے ہیں تو انشورنس ہی واحد حل ہے۔”انہوں نے بتایا کہ تیز ہواؤں سے پینلز کو نقصان سے بچانے کے لیے ہر تین ماہ بعد ان کا معائنہ ضروری ہے۔

سولر پینلز پر کمبل یا موٹا کپڑا ڈالیں
گرین ٹیک سولر کے مالک فواد احمد شیخ کے مطابق، ژالہ باری سے بچاؤ کے لیے پینلز پر جالی یا موٹا کپڑا ڈالنا عارضی لیکن مؤثر طریقہ ہے۔ تاہم، جالی کی صورت میں سورج کی روشنی رکنے سے کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔انکا کہنا ہے کہ اگر پینلز پر ایک یا دو سوراخ ہو بھی جائیں، تو وہ مکمل طور پر ناکارہ نہیں ہوتے، بس کارکردگی میں 10 سے 15 فیصد کمی آتی ہے۔

گاڑیاں کیسے بچائی جائیں؟
اسلام آباد میں گاڑیوں کے ڈینٹنگ ماہر چوہدری منظور کے مطابق، ژالہ باری کے دوران اگر گاڑی چلتی حالت میں ہو تو نقصان کا امکان کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے جیسے ہی ژالہ شروع ہو، گاڑی فوراً کسی پل، درخت یا شیڈ کے نیچے روک دیں۔انھوں نے مشورہ دیا کہ گاڑی کے کور میں موٹی تہہ والا فوم لگوایا جائے اور خراب موسم کی پیشنگوئی پر گاڑی پر کور ضرور لگایا جائے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں