وزیرِ تجارت کا دھماکہ خیز انٹرویو، بیلاروس سے ٹیکنالوجی اور ہنر مندی کا نیا دور شروع

وزیرِ تجارت کا دھماکہ خیز انٹرویو، بیلاروس سے ٹیکنالوجی اور ہنر مندی کا نیا دور شروع

وفاقی وزیرِ تجارت پاکستان، جام کمال خان نے بیلاروس میں پاکستان-بیلاروس بزنس فورم کے دوران غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی و صنعتی تعاون پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ “وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہ بیلاروس کئی ماہ سے متوقع تھا، جبکہ ہم نے اس سے قبل بیلاروس کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہہ کر دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کا مظاہرہ کیا۔”وزیرِ تجارت نے بتایا کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان کئی اہم ملاقاتیں ہوئیں،

جن میں دو مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) اجلاس، ورکنگ گروپ میٹنگز اور تین مسلسل B2B سیشنز شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں جام کمال خان نے بس، ٹرک اور ٹریکٹر کی تیاری، مینڈ ڈمپرز کی تیاری اور زرعی ٹیکنالوجی کے میدان میں شراکت کے امکانات پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، بیلاروس کے جنگلاتی وسائل اور ٹیکنالوجی میں مہارت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ہنرمندی، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صنعتی ترقی کے ذریعے پائیدار ترقی کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

“ہم چاہتے ہیں کہ JMC اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر فوری اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ یہ اقدامات حقیقی ترقی میں ڈھل سکیں،” انہوں نے زور دیا۔بزنس فورم نے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو نئی جہت دی ہے، اور آنے والے دنوں میں مزید تعاون اور ترقی کی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں