گوادر کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 پاک فوج کی کاوشوں سے اختتام پذیر

گوادر کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 پاک فوج کی کاوشوں سے اختتام پذیر

گوادر: پاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے منعقدہ گوادر کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 27 ستمبر سے ہوا اور 25 اکتوبر تک جاری رہا، جس میں بلوچستان بھر سے تعلق رکھنے والی 25 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ کے بعد مہمان خصوصی نے کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹرافیوں اور انعامات سے نوازا۔

گوادر کرکٹ ٹورنامنٹ میں شائقین اور کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت رہی، جبکہ پاک فوج کی شاندار میزبانی کو بھی سراہا گیا۔ ٹورنامنٹ نے مقامی کمیونٹی میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں میں کھیلوں کے جذبے کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.