انڈے محفوظ رکھنے کا صحیح طریقہ: فریج میں رکھیں یا نہیں؟جانیے

انڈے محفوظ رکھنے کا صحیح طریقہ: فریج میں رکھیں یا نہیں؟جانیے

انڈے ہماری روزمرہ غذا کا اہم حصہ ہیں، چاہے ناشتے میں آملیٹ ہو یا بیکنگ کے لیے کیک، ان کے بغیر کئی ترکیبیں مکمل نہیں ہوتیں۔ لیکن اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ انڈے فریج میں رکھنا چاہیے یا کمرے کے درجہ حرارت پر؟

تحقیقات کے مطابق، فریج میں رکھے گئے انڈے زیادہ دیر تازہ رہتے ہیں، ان کی زردی گاڑھی اور سفیدی تازہ محسوس ہوتی ہے۔ جبکہ کمرے کے درجہ حرارت پر رکھے گئے انڈوں کی تازگی جلد کم ہو جاتی ہے اور بیکٹیریا، جیسے سالمونیلا، کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ایک تحقیق میں پچیس ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھے گئے انڈوں سے چوہوں میں بیماری پائی گئی، جبکہ پانچ ڈگری پر رکھے گئے انڈے محفوظ رہے۔

امریکہ کے محکمہ زراعت اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطابق انڈے ہمیشہ چار ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے کم درجہ حرارت پر رکھنے چاہیے تاکہ خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا خطرہ کم ہو۔

انڈے محفوظ رکھنے کے آسان طریقے:

انڈے ہمیشہ اپنے اصل ڈبے میں رکھیں تاکہ وہ دیگر کھانوں کی بو جذب نہ کریں اور تاریخ واضح رہے۔

انہیں فریج کے اندرونی حصے میں رکھیں، دروازے میں نہیں، کیونکہ درجہ حرارت میں زیادہ تبدیلی آتی رہتی ہے۔

فریج کا درجہ حرارت 40 فارن ہائیٹ یا اس سے کم رکھیں۔

بازار سے خریدے گئے انڈے دھو کر نہ رکھیں تاکہ قدرتی حفاظتی تہہ برقرار رہے۔

پہلے پرانے انڈے استعمال کریں اور اگر انڈے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھے ہوں تو جلد فریج میں منتقل کریں۔

فریج سے نکالے گئے انڈے زیادہ دیر باہر نہ رہیں، زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے یا گرم موسم میں ایک گھنٹہ۔

زیادہ دنوں کے لیے رکھنے کے لیے انڈے فریز کریں، لیکن چھلکوں سمیت نہیں، کیونکہ اندر موجود مائع جمنے سے پھٹ سکتا ہے۔

بیکنگ یا پکانے سے پہلے انڈے صرف استعمال سے کچھ دیر پہلے باہر نکالیں تاکہ وہ کمرے کے درجہ حرارت پر آجائیں۔

اگر انڈے سے بدبو آئے یا رنگ بدل جائے تو فوراً پھینک دیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈے فریج میں رکھنا سب سے محفوظ اور مؤثر طریقہ ہے، کیونکہ اس سے ان کی تازگی، ذائقہ اور غذائیت برقرار رہتی ہے۔

Author

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں…
Leave A Reply

Your email address will not be published.