محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا، یوم عاشور 6 جولائی کو ہوگا

محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا، یوم عاشور 6 جولائی کو ہوگا

کوئٹہ ، پاکستان میں 1447 ہجری کے محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ہے۔ اس بات کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس کے بعد کیا۔

محرم الحرام کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے، جبکہ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر منعقد ہوئے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی متعدد شرعی شہادتیں موصول ہوئیں جس کی بنیاد پر چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یکم محرم الحرام 27 جون بروز جمعہ ہوگی، جبکہ یومِ عاشور 10 محرم الحرام 6 جولائی بروز اتوار کو منایا جائے گا۔ 9 محرم الحرام ہفتہ 5 جولائی کو ہوگی۔

محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں مجالس، جلوسوں اور سیکیورٹی انتظامات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.