google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

پی ٹی اے اور NCCIA کی کارروائی: غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ پر چھاپہ

پی ٹی اے اور NCCIA کی کارروائی: غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ پر چھاپہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے تعاون سے غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ اور غیر مجاز سم اجرا کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ بڑھا دیا ہے، تاکہ ملکی ٹیلی کام نظام کی سیکیورٹی اور سالمیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ 8 میں واقع ایک موبائل مرمت کی دکان پر چھاپے کے دوران غیر قانونی آئی ایم ای آئی کلوننگ میں استعمال ہونے والا کمپیوٹر اور سافٹ ویئر برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری کارروائی کراچی کے علاقے گلزارِ ہجری، اسکیم 33 میں کی گئی، جہاں کرن/میمن اسپتال کے قریب واقع ایک زونگ فرنچائز پر چھاپہ مارا گیا۔ فرنچائز غیر قانونی طور پر سمیں جاری کر رہی تھی۔ چھاپے میں مشتبہ ڈیوائسز قبضے میں لے کر فرنچائز منیجر سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ اقدامات پی ٹی اے کی جانب سے ڈیجیٹل سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کے پختہ عزم کا مظہر ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.