معاشی ترقی اور دہشت گردی ساتھ نہیں چل سکتے،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے لیے علما اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کچھ علما ایسے ہیں جو فرقہ واریت پر بات کرتے ہیں، جسے ختم کرنا لازمی ہے۔

یہ بات انہوں نے قومی علما کنونشن سے خطاب کے دوران کہی، جس میں چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں علما اور قوم کی دعاؤں سے پاکستان نے اہم کامیابی حاصل کی، اور مسلح افواج کی جرات سے بھارت کو شرمناک شکست ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور دہشت گردی ساتھ نہیں چل سکتے اور ملک کو ترقی دینے کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

انہوں نے افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بے گناہ لوگ خوارج کا نشانہ بن رہے ہیں۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ ملک کی ترقی صرف محنت اور قومی اتحاد سے ممکن ہے، نہ کہ جادو یا کسی اور طریقے سے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ دشمن ممالک حیران اور دوست ممالک خوش ہیں کہ پاکستان نے کامیابی حاصل کی، لیکن زہریلے پروپیگنڈے کو مسترد کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

Author

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں…
Leave A Reply

Your email address will not be published.