ڈاکٹر سیف اللہ رودینی نے تعلیم سے بلوچستان کا نام روشن کردیا

 ڈاکٹر سیف اللہ رودینی نے تعلیم سے بلوچستان کا نام روشن کردیا

کردگاپ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سیف اللہ رودینی نے چین کی معروف ننجنگ ایگریکلچرل یونیورسٹی سے Genetics, Breeding & Reproduction کے شعبے میں اپنی پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے۔ تعلیم کی تکمیل کے بعد انہوں نے اپنی مادرِ علمی لسبیلہ یونیورسٹی بلوچستان میں لیکچرار کے طور پر تدریسی خدمات کا آغاز کردیا ہے۔

ڈاکٹر سیف اللہ رودینی جیسے فرزندِ بلوچستان پر ہم سب کو فخر ہے، جو بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنی مادرِ علمی اور دھرتی بلوچستان کی خدمت کے لیے واپس آئے۔ ایسے لوگ روشنی کے چراغ ہوتے ہیں، جو خود جل کر آنے والی نسلوں کا راستہ روشن کرتے ہیں۔

ہر طالبِ علم کو چاہیے کہ وہ اپنے استاد کا احترام دل سے کرے، کیونکہ استاد وہ ہستی ہے جو قوموں کی بنیاد مضبوط کرتی ہے۔

سلام ہو ایسے محسنوں پر جو علم بانٹ کر بلوچستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.