کوئٹہ اسکینڈل، شہداء کی میتوں پر رقم لینے کا الزام، وزیر صحت کا فوری ایکشن

کوئٹہ اسکینڈل، شہداء کی میتوں پر رقم لینے کا الزام، وزیر صحت کا فوری ایکشن

کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے سول ہسپتال کوئٹہ میں شہداء کی میتوں کے بدلے مبینہ طور پر پیسے لینے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو کا سختی سے نوٹس لے لیا۔

اس حوالے سے ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈی ایم ایس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جسے 24 گھنٹے کے اندر شفاف رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈاکٹر ہادی کاکڑ کے مطابق، اگر کسی بھی فرد کے پاس اس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہیں تو وہ فوری طور پر ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ سے رابطہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ پچھلے دو روز سے متاثرہ فیملی سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے لیکن تاحال کوئی ذمہ دار فرد سامنے نہیں آیا۔

ایم ایس نے واضح کیا کہ اگر اس گھناؤنے عمل میں کسی رضاکار تنظیم، ہسپتال عملے یا پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تو اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

ڈاکٹر ہادی کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف بالکل واضح ہے — جو بھی اس مکروہ دھندے میں ملوث پایا گیا، اسے قانون کے مطابق مثال بنادیا جائے گا۔

Author

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں…
Leave A Reply

Your email address will not be published.