پروسٹیٹ کینسر کی علامات کیا ہیں؟
پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ اس وقت زیادہ ہوتا ہے اگر آپکا کوئی قریبی جیسے باپ، بھائی، دادا یا چچا اس میں مبتلا ہو .پروسٹیٹ کینسر یو کے کا کہنا ہے کہ 8 میں سے 1 مرد کو اپنی زندگی میں کسی نہ کسی وقت پروسٹیٹ کینسر کا سامنا ہوتا ہے۔ یہ بڑی عمر میں سب سے زیادہ عام ہے۔ بالخصوص (75) سال سے زیادہ عمر کے مردوں میں اور پچاس سال سے کم عمر میں کیسز بہت کم ہوتا ہے۔پروسٹیٹ کینسر بہت مختلف طریقے سے ظاہر ہوتا ہے جب کہ کچھ تیزی سے پھیل سکتے ہیں اور کچھ بہت آہستہ ترقی کرتے ہیں۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ برسوں تک کوئی علامات ظاہر نہ ہوں اور کچھ لوگوں کو اس سے کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے۔ لیکن دوسروں میں کینسر جارحانہ اور مہلک ہو سکتا ہے.
پروسٹیٹ کینسر کا جلد پتہ چلنے پر اسکے کامیاب علاج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ادارے کا مزید کہنا ہے تھا کہ پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ اس وقت بھی زیادہ ہوتا ہے اگر آپکا کوئی قریبی رشتہ دار
باپ، بھائی، دادا یا چچا بھی اس میں مبتلا ہو۔
اس بیماری کا عام علامات مندرجہ ذیل ہیں:
نمبر.1پیشاب یا منی میں خون آنا
نمبر.2.پیشاب کرنے میں دشواری جیسے کم بہاؤ اور اس میں کافی وقت لگنا
نمبر3.زیادہ کثرت سے پیشاب کرنا، خاص طور پر رات کے وقت
واضح رہے کہ یہ علامات دیگر حالات کیوجہ سے بھی ہو سکتی ہیں لیکن یہ ضروری ہے کہ کسی بھی علامت کے لیے ڈاکٹر سے معائنہ کرایا جائے۔