اے ڈی بی کی نظام تعلیم کی اصلاح کیلئے بھارتی اسکیم اپنانے کی تجویز

اے ڈی بی کی نظام تعلیم کی اصلاح کیلئے بھارتی اسکیم اپنانے کی تجویز

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو غیر فعال تعلیمی نظام کی اصلاح اور معیاری تربیت کیلئے انڈین وزیراعظم مود کی ایجوکیشن اسکیم اختیار کرنیکی تجویز دیدی۔ایشیائی بینک نے یہ تجویزغیر فعال تعلیمی نظام میں بہتری کیلیے پاکستان کی مالی سپورٹ کی درخواست پر دی، جس کا مقصد اسکول سے باہر تمام بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایشیائی بینک نے سفارش کی ہے کہ حکومت ایک حکمت عملی کے تحت کثیر جہتی مشاورتی پالیسی اختیار کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کی ہر شہری کیلئے تاحیات سیکھنے کی پالیسی سمیت دنیا کی بہترین تعلیمی پالیسیوں سے استفادہ کرے۔

ایشیائی بینک نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی وزیراعظم کی اسکیم وفاقی اور صوبائی دونوں حکومت پر معیاری تعلیم تک رسائی کے فروغ کیلیے تعاون پر زور دیتی ہے، پاکستان کئی حوالوں سے اس پالیسی سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئین کے تحت اگرچہ تعلیم ایک صوبائی شعبہ ہے، تاہم 18ویں ترمیم کے بعد ایک ملک گیر معیاری نصاب ترتیب دینے کے حق آوازیں اٹھتی رہتی ہیں۔بھارت میں وزیراعظم مودی نے تمام شہریوں کیلئے شعبہ تعلیم تمام پہلوئوں کا احاطہ کرنے کیلئے پانچ سالہ سکیم متعارف کرائی جس کا مقصد ہر شہری کو خواندہ بنانے کے علاوہ 21 ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق ضروری مہارتوں سے لیس کرنا ہے جن میں مالیاتی، ڈیجیٹل، تجارتی مہارتیں، ہیلتھ کیئر، چائلڈ کیئر، خاندان کی فلاح وغیرہ شامل ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں