NUTECH کی ملک گیر آگاہی مہم: صنعت پر مبنی تعلیم اور طلبہ کی فلاح و بہبود پر توجہ

NUTECH کی ملک گیر آگاہی مہم: صنعت پر مبنی تعلیم اور طلبہ کی فلاح و بہبود پر توجہ

NUTECH کی ملک گیر آگاہی مہم: صنعت پر مبنی تعلیم اور طلبہ کی فلاح و بہبود پر توجہ

اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTECH)، پاکستان کی واحد انڈسٹری-انٹیگریٹڈ یونیورسٹی، نے ملک بھر میں ایک بڑی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ اس مہم کا مقصد جدید جاب مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کو فروغ دینا اور طلبہ کو عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

لاہور، کراچی، ملتان، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ آگاہی سیشنز میں والدین، طلبہ اور صنعت کے ماہرین کو NUTECH کے جدید تعلیمی ماڈل سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔ یہ ماڈل اسکل بیسڈ لرننگ، عملی تحقیق اور صنعت سے براہ راست تعلق پر مبنی ہے، جو طلبہ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

یونیورسٹی طلبہ کی فلاح و بہبود کو بھی اپنی اولین ترجیح قرار دیتی ہے، جس کے تحت مالی معاونت، کیریئر کونسلنگ، ذہنی صحت کے پروگرامز اور اسکالرشپس فراہم کی جا رہی ہیں۔ NUTECH کا یہ اقدام پاکستانی نوجوانوں کے لیے تعلیمی اور پیشہ ورانہ میدان میں بےمثال مواقع فراہم کرے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں