دس سالہ پاکستانی نوجوان نےعالمی سطح پر ملک کا نام روشن کردیا
پاکستانی دس سالہ ظاہر تنویر ارشد کا عظیم کارنامہ،چھوٹی عمر میں عالمی سطح پر منعقدہ ہپو مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرکےملک کا نام روشن کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی 10سالہ ظاہر تنویر ارشد اے پی ایس بہاولپور میں پانچویں جماعت کا طالب علم ہے،انہوں نے “ہپو آرگنائزیشن” کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لیا جس کا تھیم “سرحدوں کے بغیر انگریزی ” تھا۔اس میں 65 ممالک کے 88 ہزار سے زائد طالب علموں نے حصہ لیا۔اِس ذہین بچےنےمقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل راؤنڈ کیلیے اٹلی میں منعقد ہونے والے مقابلے کیلئے کوالیفائی کیا اور پاکستان کی نمائندگی کی،ظاہر تنویر نے نہ صرف اپنے سکول بلکہ اپنے ملک کا نام بھی روشن کیا۔ایسے ہونہار بچے ہمارے ملک کا مستقبل اور سرمایہ ہیں۔ظاہر تنویر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فورم پر پاکستان کا جھنڈا بلند کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے