مریم نواز کا دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے اسکالرشپ کا اعلان
پنجاب کے وزیراعلیٰ مریم نواز کیجانب سے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے ہونہار اسکالر شپ اسکیم کی منظوری دیدی گئی ہے۔اسکے ساتھ ساتھ پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ دس ہزار کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ اسکیم کے طلبہ کیلیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنیکے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔
مریم نواز نے دیگر صوبوں کے طلبہ کیلیے ہونہار اسکالر شپ اسکیم کی منظوری دی، دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر کردیا گیا۔ مریم نواز شریف نے پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کی تعداد کو بھی بڑھا دیا،جسے ایک لاکھ دس ہزار کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پنجاب میں سیکنڈ ایئر، تھرڈ ایئر اور فورتھ ایئر کے لیے ہونہار اسکالر شپ کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ذہن نشین رہے کہ پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ حاصل کرنیکے لیے کم از کم 65 فی صد اہلیت مقرر کی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ ہر بچے کا بنیادی حق اور حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے،میرا دل چاہتا ہے کہ ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لیپ ٹاپ اور ہونھار اسکالر شپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، بلوچستان اور کے پی سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں، میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے،
فیس ہماری طرف سے دی جائیگی.انھوں نے مزید کہا کہ میں ایک ماں کی طرح سوچتی ہوں، ہر بچے کی قسمت کو بدلنا چاہتے ہیں، ہونھار اسکالر شپ کے لیے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے بھی مقرر کیا جائیگا، طلبہ کے لیے کسی بھی اسکیم میں فنڈز کی فراہمی رکاوٹ بننے نہیں دی جائیگی.