نہار منہ 1 گلاس ادرک پانی کے فوائد بے شمار

نہار منہ ایک گلاس ادرک پانی کے فوائد بے شمار

نہار منہ ایک گلاس ادرک پانی کے فوائد بے شمار

لیموں پانی کی افادیت سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن اب طبی ماہرین نے ادرک پانی کے بھی بے شمار طبی فوائد بتا دئیے ہیں۔

ادرک ہمارے کھانوں میں عام استعمال کی جاتی ہے اور عموماً سب کے ہی گھروں میں موجود بھی ہوتی ہے، اسکے پانی کا نہار منہ استعمال ، بلڈ پریشر ،موٹاپے کے خاتمے،اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔ماھرین کا کہنا ہے کہ ادرک پانی کا باقاعدگی سے استعمال ھائی بلڈپریشر کو کم کرتا ہے، اس میں موجود اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ اور اینٹی آکسیڈنٹ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

ادرک پانی جوڑوں کے درد سے نجات نظامِ انہضام کی خرابیوں کو دور کرتا ہے اور دلاتا ہے۔

ادرک پانی بنانیکا طریقہ

حسبِ ذائقہ ادرک کے ٹکڑے، ڈیڑھ لیٹر پانی اور ایک دانہ لیموں لیں۔

پانی کو ابلنے کیلیے چولھے پر رکھیں، جب پانی ابلنے لگے تواس میں ادرک کے ٹکڑے ڈال دیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک ہلکی آنچ پر اسے ابلنے دیں، پانی ابالنے کے بعد اسے ٹھنڈا کریں اور لیموں شامل کر کے پئیں۔

ادرک پانی کے فائدے

طبی ماہرین کہتے ہیں اگر یہ نسخہ صبح نہار منہ استعمال کیا جائے تو زیادہ فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ماھرین کا کہنا ہے کہ ادرک پانی کے بہترین نتائج حاصل کرنیکے لئے 1گلاس صبح ناشتے سے پہلے اور ایک گلاس رات کے کھانے سے پہلے ضرور پیا جائے۔

ادرک کا پانی پینے سے متلی کی شکایت دور ہو سکتی ہے جب کہ یہ پیٹ کی خرابی کو بھی دور کرتا ہے۔اسکے علاوہ ادرک پانی تیزابیت کیوجہ سے سینے میں ہونیوالی جلن کو بھی دور کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔

میٹابولزم کو بڑھائے

ادرک میٹابولزم کو بڑھانیکی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ موٹا کرنیوالی کیلوریز کو جسم سے جلانے میں بھی مدد دیتی ہے جسکے سبب وزن بھی کنٹرول میں رہ سکتا ہے۔

شوگر کو کنٹرول رکھے

اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو ادرک کا پانی آپکے لئے مفید ہے کیون کہ یہ جسم میں قدرتی انسولین کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

زہریلے مادوں کو ختم کرے

ادرک کا پانی 1 طرح کا ڈی ٹاکس واٹر ہے جسکا استعمال ڈائیٹنگ کرنیوالے افراد زیادہ کرتے ہیں۔ادرک کا پانی جسم سے زہریلے مادوں کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، اسکے علاوہ یہ پیشاب کی پیداوار کو بڑھا کر ناصرف گردوں کو صاف رکھتا ہے بلکہ جسم سے زہریلےمادوں وغیرہ کو نکالنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں