سعودی عرب میں 9 ہزار خواتین اساتذہ کی موسیقی سیکھ رہی ہیں

سعودی عرب میں 9 ہزار خواتین اساتذہ کی موسیقی سیکھ رہی ہیں. سعودی عرب میں تعلیمی نظام میں ایک بڑی تبدیلی کے تحت پرائمری اسکولوں میں موسیقی کی تعلیم کو نصاب کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں ایک رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت ثقافت میں پلاننگ ڈائریکٹر نورالدباغ کا کہنا ہے سعودی 9 ہزار سے زائد خواتین اساتذہ کو موسیقی کی تعلیم دینے کے لیے تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی تربیت کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

’مملکت میں نظام تعلیم میں بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ پرائمری کلاسوں سے موسیقی کی تعلیم کو کورس میں شامل کیا جائے گا۔‘

اس حوالے سے ریاض میں منعقدہ ’لرن‘ کانفرنس کے پہلے ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’موسیقی کی تعلیم کے لیے وزارت ثقافت کی جانب سے 9 ہزار سے زائد خواتین ٹیچروں کو تیار کیا جارہا ہے.

یہ خواتین موسیقی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد نرسری اور پرائمری کلاسوں کے بچوں میں موسیقی کی تعلیم دیں گی۔‘

نورالدباغ نے کہا کہ ’جس طرح ہم کام کررہے ہیں اس کے مطابق مملکت کے نظام تعلیم میں بہت بڑی تبدیلیاں آئیں گی۔‘’تدریسی نصاب میں فنون و ثقافت کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ طلبہ کے لیے سیزنل سرگرمیاں بھی منعقد ہوں گی۔‘

واضح رہے کہ سعودی وزات ثقافت اور تعلیم نے موسیقی کے فنون کی تربیت کے لیے کنڈرگارٹن خواتین ٹیچرز کے لیے کوالیفائنگ پروگرام شروع کررکھا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں