خواتین کیلئے مفت اسکوٹی اسکیم لانچ

خواتین کے لیے مفت اسکوٹی اسکیم لانچ

خواتین کے لیے مفت اسکوٹی اسکیم لانچ

کراچی: سندھ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لیے ایک شاندار اقدام اٹھاتے ہوئے “مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم” کی اہلیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔یہ منصوبہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد صوبے کی طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنا اور روزمرہ آمدورفت کو آسان بنانا ہے۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے شرائط درج ذیل ہیں:

درخواست گزار کا سندھ کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے۔صرف طالبات یا ملازمت پیشہ خواتین ہی اہل ہوں گی۔مصدقہ ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہوگا۔کامیاب امیدوار اسکوٹی حاصل کرنے کے بعد 7 سال تک اسے فروخت نہیں کر سکیں گی۔اسکوٹیز کی تقسیم شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی، جس کی نگرانی میڈیا کے نمائندے کریں گے تاکہ عمل شفاف رہے۔خواتین کی اس خودمختاری کی جانب قدم کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ خواہشمند خواتین نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرکے ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن اپلائی کر سکتی ہیں۔

https://smta.sindh.gov.pk/

Author

اپنا تبصرہ لکھیں