دبئی کے 60 روز کے وزٹ ویزا کی فیس سامنے آ گئی
پاکستان سمیت مختلف ممالک کے شہریوں متحدہ عرب امارات میں داخل ہونیکے لیے پیشگی وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے جسکے بارے میں اکثر اوقات شہریوں کو فیسوں اور دیگر معاملات میں مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیاح براہ راست ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں یا UAE میں کسی اسپانسر یا میزبان کے ذریعے ویزا حاصل کر سکتے ہیں، جسکے لئے مخصوص فیس اور مالیاتی ضمانت کی رقم جمع کرانا ضروری ہے۔بیرون ملک سے آنیوالے افراد کو سیاحت کے مقصد کیلئے تیس یا ساٹھ دن کیلئے ایک بار کے وزٹ ویزا کی منظوری دی جاتی ہے، جسکے لئے UAE میں موجود اسپانسر یا میزبان کو سیاحت کے شعبے میں کام کرنیوالے اداروں میں سے ایک ہونا ضروری ہے۔
یو اے ای وزٹ ویزا کے تقاضے:
پاسپورٹ کی کاپی۔
پاسپورٹ سائز کی تصویر۔
کچھ قومیتوں ( پاکستان، عراق، افغانستان ایران، ) کیلئے ملک کی شناختی کارڈ۔
UAE میں درست طبی انشورنس۔
آگے کا سفر جاری رکھنے یا یو اے ای چھوڑنے کا ٹکٹ۔
UAE وزٹ ویزا کی تازہ ترین فیس (نومبر 2024):
ساٹھ دن کے ویزا کیلئے تازہ ترین فیس 300 درہم ہے۔
اسکے علاوہ پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) بھی لاگو ہوگا۔
اضافی فیس (اگر اسپانسرڈ شخص UAE کے اندر ہے):
نالج درہم: دس درہم
انوویشن درہم: دس درہم
یو اے ای کے اندر فیس: 600 درہم