’’پٹائی پراٹھا‘‘، کیسے تیار کیا جاتا ہے؟ دلچسپ ویڈیو دیکھیں

’’پٹائی پراٹھا‘‘، کیسے تیار کیا جاتا ہے؟ دلچسپ ویڈیو دیکھیں

آپ نے ابتک انسانوں، جانوروں اور دیگر کی مار پٹائی کا سنا ہوگا مگر ہم آپ وہاں لے چلتے ہیں جہاں پراٹھے کو بری طرح پیٹ کر تیار کیا جاتا ہے۔دنیا لذت کام ودہن کیلئے نت نئے طریقے متعارف کراتے ہیں ایسا ہی بھارتی شہر کولکتہ میں پراٹھا بنایا جاتا ہے جسکو کھانےکیلئے پیش کرنے سے قبل بری طرح پیٹا جاتا ہے۔

اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر اس منفرد پراٹھے کی تیاری کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسکو دیکھ کر صارفین حیران اور بعض پریشان ہیں کہ یہ کونسا پراٹھا ہے جسکو اس قدر تشدد کیا جاتا ہے۔کولکتہ کے اس اسپیشل پراٹھے کیلئے کسی نامور دکان نہیں بلکہ سڑک کنارے فٹ پاتھ پر لگے اسٹال پر جانا پڑتا ہے جہاں 1 شخص پراٹھا تیار کرتے وقت ایسے انداز اختیار کرتا ہے کہ لگتا ہے کہ جیسے وہ پراٹے کو دھوبی پٹکے کے انداز میں پچھاڑ رہا یا بری طرح پیٹ رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 1 بڑے سے توے پر پراٹھا بنانے والا شخص موٹی مثلث کی شکل کے پراٹھے کو دونوں ہاتھوں سے گھما کر پیٹتا نظر آ رہا ہے۔ کئی بار ایسا کرنے سے پراٹھا پوری طرح کھل جاتا ہے اور بڑا اور چمکدار ہو جاتا ہے۔اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے آر یو فوڈی نام کے 1 انسٹاگرام چینل نے کیپشن میں اسے ’’کولکتہ کا مشہور پٹائی پراٹھا‘‘ کا نام دیا اور یہ اب انسٹا گرام پر اسی نام سے ٹرینڈ بھی کر رہا ہے۔

ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی اس تیزی سے وائرل ہوئی کہ اب تک اسکو 1 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ پچاسی ہزار سے زائد افراد نے پسند کرنے کیساتھ 1 لاکھ سے زائد صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔ایک صارف نے مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کولکتہ کسی بھی چیز کیلئے محفوظ نہیں ہے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ میں تمام پراٹھے سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں