پاکستان ریلوے کا عید پر مسافروں کیلئے شاندار تحفہ
عیدالفطر کے موقع پر پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا۔ ریلوے حکام کے مطابق، عید کے پہلے تین دن تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹرسٹی ٹرینوں کے ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔
مسافر یہ رعایتی ٹکٹ کرنٹ بکنگ کے ذریعے حاصل کر سکیں گے، جس سے لاکھوں افراد کو سفر میں آسانی ہوگی۔ مزید برآں، مسافروں کی سہولت کے لیے 5 اسپیشل ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی تاکہ رش کے باعث کسی کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پاکستان ریلوے ہر سال عید کے موقع پر خصوصی سہولیات فراہم کرتا ہے، اور اس سال بھی مسافروں کے لیے سفری سہولتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔