ایئر عربیہ کی سپر سیٹ سیل کا آغاز، کم سے کم مالیت کا ٹکٹ کتنے کا؟
ایئر عربیہ نے اپنی سپر سیٹ سیل دوبارہ شروع کر دی ہے، جس میں 129 درہم سے شروع ہونے والے رعایتی کرایوں پر پانچ لاکھ سیٹیں پیش کی جا رہی ہیں۔ یہ سیل 17 فروری سے 2 مارچ تک جاری رہے گی، اور خریدے گئے ٹکٹ 1 ستمبر 2025 سے 28 مارچ 2026 تک سفر کے لیے قابلِ استعمال ہوں گے۔ ایئر عربیہ نے مسافروں کو اپنی پروازیں بک کرنے کے لیے www.airarabia.com وزٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس سیل کے دوران مسافروں کو اپنے سفر کی منصوبہ بندی کے لیے کافی وقت ملے گا۔ ایئر عربیہ اپنے نیٹ ورک میں 100 سے زائد مقامات سے فضائی سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے، جن میں مشرق وسطیٰ، ایشیا اور یورپ شامل ہیں۔