ملائیشیا کا پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویزا سروس کا آغاز

ملائیشیا کا پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویزا سروس کا آغاز

ملائیشیا کا پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویزا سروس کا آغاز

ملائیشیا نے پاکستانی شہریوں کیلئے آن لائن ویزا سروس (ای ویزا) متعارف کروا دی ہے، جو سیاحتی مقاصد کیلیے ملک میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔

پاکستانی شہری 6ماہ کی میعاد کیساتھ ملائیشیا کے قوانین کے مطابق ای ویزا کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جسکے ذریعے غیرملکی شہری اپنی سہولت کے مطابق ملائیشیا میں داخلے کیلیے ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات:

پاسپورٹ سائز تصویر

ہوٹل بکنگ یا رہائش کا ثبوت

پاسپورٹ

ای ویزا کی فیس اور پروسیسنگ چارجز

سفری اخراجات کیلیے درکار فنڈز کا ثبوت

واپسی کا ٹکٹ

15 فروری 2025 تک ملائیشیا کے ای ویزا کی فیس بیس ملائیشین رنگٹ مقرر کی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 1,258 روپے بنتی ہے .اسکے علاوہ، ویزا پروسیسنگ فیس 1سو5 رنگٹ (جوپاکستان روپوں میں6,605 روپے) ہے، جو درخواست گزار کو ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کرنی ہوگی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں