پی ٹی آئی نےاسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا
صوابی میں ہونیوالی پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں جم غفیر امڈ آیا، وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا اگست کے آخر یا ستمبر کے پہلے ہفتہ میں اسلام آباد میں جلسہ کرینگے.وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا وہ یہاں اعلان کررہے ہیں اگست کے آخر یا ستمبر کے پہلے ہفتہ میں اسلام آباد میں جلسہ کرینگے.
جہاں ہماری مرضی وہاں پر ہوگا کوئی روک سکتا ہے تو روک لے، عوام کو پیغام دیتے کہا آپکا اجازت نامہ حکومت نے جوتے کی نوک پر رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج صوابی میں ہونیوالے پی ٹی آئی کے جلسہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر، عمرایوب ،حماد اظہر، علی امین گنڈا پور،زرتاج گل و دیگر نے شرکت کی جب کہ عوام کو سمندر بھی امڈ آیا، پاکستان تحریک انصاف قیادت نے جلسے کے شرکا سے خطاب کرتےحقیقی آزادی کا پیغام دیا۔
حکومت کو خبردار کرتے کہا اگر این او سی کو نہیں مانو گے تو’ دمادم مست قلند ہوگا ‘ ڈی چوک میں جلسہ کرینگے. عمران خان نے ہمیں قانون، آئین کی پاسداری اور پرامین رہنے کا کہا ہے، میں کہتا ہوں ہمیں اسلام آباد ایف نائن جلسہ کرنیکی اجازت دو،سری نگر ہائی وے دے دو، ترنول دے دو اگر حکومت کوئی بھی جگہ نہیں دیتی تو پھر ڈی چوک میں جلسہ ہوگا،عمران خان مبارک ہو آج تمہارے نظریہ کیلئے لوگ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔