وزیراعظم،وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور یوسف رضا گیلانی کا بسیمہ کے قریب بس حادثے پر افسوس کا اظہار

وزیراعظم،وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور یوسف رضا گیلانی کا بسیمہ کے قریب بس حادثے پر افسوس کا اظہار

بلوچستان ،وزیراعظم نے واشک میں افسوسناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیاہے۔ وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کی دعا اور انکے لواحقین سےتعزیت کااظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بسیمہ کے قریب بس حادثے پر افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہارکیا
انہوں نے کہا کہ وہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلی ٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی

سید یوسف رضا گیلانی نے واشک میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔ قائم مقام صدر مملکت نے جاں بحق افراد کےلئے دعائے مغفرت اور ورثا کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں