اسپیکر قومی اسمبلی کی گوادر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت

اسپیکر قومی اسمبلی کی گوادر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد،(خ ن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گوادر میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے دہشتگردی کے اس واقعہ میں 7 محنت کشوں کے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کی اس کارروائی کو بزدلانہ اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے درندے انسانیت کے دشمن ہیں۔

انہوں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد اور پر عزم ہے، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ اسپیکر کی اللہ تعالیٰ سے دہشتگردی کے اس واقعہ جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعاکی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں