کھیچ اور قلات میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے

کھیچ اور قلات میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے

کھیچ اور قلات میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے

بلوچستان کے علاقوں کھیچ اور قلات میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ضلع کھیچ میں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی گئی، جہاں 5 دہشتگرد مارے گئے۔ دوسری کارروائی قلات میں کی گئی جہاں مزید 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، یہ دہشتگرد بلوچستان میں متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، اور انہیں بھارت کی براہ راست سرپرستی حاصل تھی۔

سکیورٹی فورسز نے عزم دہرایا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں