پاکستان جب بھارت پر حملہ کریگاتو دنیا میں اس کی گونج ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان جب بھارت پر حملہ کریگاتو دنیا میں اس کی گونج ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان جب بھارت پر حملہ کریگاتو دنیا میں اس کی گونج ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی جارحیت کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گزشتہ شب چار میزائل امرتسر کی جانب فائر کیے اور اپنی ہی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا الزام پاکستان پر لگا دیا۔ اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان بھارت کی ہر حرکت پر کڑی نظر رکھ رہا ہے اور انڈیا سے آنے والی تمام معلومات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی دعوے کو جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا یہ دعویٰ کہ اس نے پاکستان میں 15 مقامات کو نشانہ بنایا ہے، سراسر جھوٹ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارت 21ویں صدی میں رہ رہا ہے یا پھر ماضی کے دور میں، اور کہا کہ جو تصاویر پاکستان پر بھارتی حملوں سے جوڑی جا رہی ہیں وہ جعلی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بھارت کے ایئر ڈیفنس سسٹم پر بھی سوال اٹھایا کہ جب بھارت نے اپنے ایئر ڈیفنس کو مکمل طور پر فعال کر رکھا تھا تو 5 پاکستانی طیارے کیسے گر گئے؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 29 ڈرونز کو نشانہ بنایا، اور ان ڈرونز کا فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب سے چھوٹے ڈرونز فائر کیے گئے لیکن پاکستان نے ان کا بھرپور جواب دیا اور 29 ڈرونز کو احتیاط کے ساتھ ہدف بنایا۔ ایک ڈرون کے پھٹنے سے چار جوان زخمی ہوئے اور دفاعی نظام کو معمولی نقصان پہنچا، جبکہ بھارت کی جانب سے فائر کیے گئے ڈرونز کے نتیجے میں تین سویلین شہری شہید ہوئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان جب بھی حملہ کرے گا، اس کی گونج نہ صرف دنیا بھر میں سنی جائے گی بلکہ اس کی شدت کو عالمی میڈیا میں دیکھا بھی جائے گا۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ اپنی شکست چھپانے کے لیے الزام تراشی نہ کرے، کیونکہ پاکستان ہر محاذ پر تیار ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں