عوام کیلئے ریلیف! پیٹرول اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 2 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 252 روپے 63 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 256 روپے 64 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔
مزید برآں، بدھ کے روز اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 3 روپے 20 پیسے فی کلو سستی ہو گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 245 روپے 16 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو استعمال کے لیے 11.8 کلوگرام کا سلنڈر 37 روپے 80 پیسے سستا ہو گیا ہے۔