سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی
پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے خارجیوں اور افغان طالبان کیجانب سے پاکستانی پوسٹوں پر بِلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے، جسکے نتیجے میں پندرہ سے زیادہ خارجی اور افغان طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی اور گولہ باری سے افغان طالبان چھ پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ افغان سائیڈ پر نقصانات مزید بڑھنے کی بھی اطلاعات ہیں۔زرائع نے بتایا کہ ستائیس اور 28 دسمبر کی رات فتنہ الخوارج کے 20 سے پچیس دھشت گردوں نے افغان طالبان کی بارڈر پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کُرم اور شمالی وزیرستان میں دو مقامات سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی، جسکے جواب میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہ ہونے اور صرف تین سپاہیوں کے زخمی ہونیکی اطلاعات ہیں۔ پاکستان نے بارہا انٹرم افغان حکومت سے فتنہ الخوارج کو پاکستان کیخلاف اپنی سر زمین نہ استعمال کرنیکا کہا ہے، لیکن افغان طالبان فتنہ الخوارج کو کنٹرول کرنے اور دھشت گرد عناصر کی سرکوبی کرنے کے بجائے دھشت گردوں کی مسلسل معاونت کررہے ہیں۔
زرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگرد افغانستان میں پوری آزادی کیساتھ موجود ہیں اور پاکستان مخالف دہشتگردانہ سرگرمیوں کیلیے افغان سر زمین کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں۔ تاہم پاکستانی سکیورٹی فورسز کسی بھی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔