2024 میں کتنے پاکستانیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے؟

اس سال کتنے پاکستانیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے؟

2024 میں کتنے پاکستانیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے؟

مالی سال 2024 میں باون(52) لاکھ پندرہ ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق، چھ نومبر تک 52 لاکھ پندرہ ہزار 951 افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے، گزشتہ مالی سال کے مقابلے گوشواروں میں (76) فی صد یعنی (22) لاکھ 56 ہزار کا اضافہ ہوا، گزشتہ سال اسی مدت میں 29 لاکھ 59 ہزار 774 ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے تھے۔ایف بی آر کے مطابق، رواں برس گوشواروں کے ساتھ 1سو32 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس بھی جمع ہوا جو گزشتہ سال کے (77) ارب کے مقابلے میں (71) فی صد زیادہ ٹیکس ہے۔ایف بی آر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2024 کیلئے بیس لاکھ اکاون ہزار 962 افراد نے قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی،

مجموعی ٹیکس گوشواروں میں ایسے افراد کی شرح (39) فی صد سے زائد ہے۔واضح رہے کہ 1 نومبر کو ایف بی آر نے مالی سال 2024 کیلیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ (31) اکتوبر سے آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سے پہلے انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت (30)ستمبر کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی، لیکن اسے بھی چودہ اکتوبر اور پھر 31اکتوبر کو دو بار بڑھایا گیا۔(31) اکتوبر کی تک ایف بی آر کو پچاس لاکھ روپے سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے تھے، جو گذشتہ سال کے اسی وقت کے (28) لاکھ گوشواروں کے مقابلے میں 77.47 فی صد زیادہ تھے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں