بھارت نے ون ڈے ورلڈ کرکٹ کپ 2023 سے کتنی کمائی کی؟
ا.2023 میں ہونیوالے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ بھارتی معشیت کیلیے انتہائی فائدہ مند رہا کیوں کہ بھارت نے صرف اس ایک ایونٹ سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر کمائے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلارڈائس کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق انڈیا نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے 1 ارب 39 کروڑ ڈالرز کی آمدن ہوئی ۔ون ڈے کرکٹ کپ ٹورنامنٹ گذشتہ سال 5 اکتوبر سے انیس نومبر تک انڈیا کے شہروں احمد آباد، دھرم شالا، حیدر آباد، بینگلورو، چنئی، دہلی، کلکتہ، لکھنؤ، ممبئی اور پونے میں منعقد ہوا۔آئی سی سی اور بی سی سی آئی دونوں کیجانب سے ایونٹ کے انعقاد میں براہ راست کیجانیوالی سرمایہ کاری اور انڈیا کی ذیلی ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ذریعے کرکٹ کے میدانوں کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے منصوبوں نے مختلف شعبوں میں چھوٹے اور بڑے پیمانے کے کاروباروں کو براہ راست فائدہ پہنچایا۔صرف ا ندرون ملک اور بیرون سے آنیوالے شائقین کی نقل و حرکت، کھانے پینے اور انکی رہائش سے 861.4 ملین امریکی ڈالرز کمایا گیا۔اسکے علاوہ دیگر اخراجات میں انڈین معیشت کو 515.7 ملین ڈالر کا فائدہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ساڑھے 1 کروڑ پچیس لاکھ سے زائد کرکٹ شائقین نے ورلڈ کپ میں شرکت کی اور ان میں سے 75 فی صد تعداد ایسے شائقین کی تھی جو پہلی مرتبہ پچاس اوورز کا ورلڈ کپ دیکھنے آئے تھے۔
غیر ملکی شائقین میں سے انیس فی صد ایسے شائقین کی تھی جنہوں نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کی وجہ سے انڈیا کا رخ کیا تاہم پچپن فی صد ورلڈ کپ سے پہلے بھی انڈیا کا دورہ کر چکے تھے۔بیرون ملک سے آنیوالے شائقین نے صرف ورلڈ کپ کے میچ ہی نہیں دیکھے بل کہ انہوں نے کئی سارے سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کیا جسکی وجہ سے انڈیا کی معیشت کو 281.2 ملین ڈالر کا فائدہ ہوا۔
غیر ملکی شائقین میں 68 فی صد نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کو بھی انڈیا آنے کا مشورہ دینگے اسکی وجہ سے عالمی طور پر انڈیا کے مثبت تاثر میں اضافہ ہوا۔آئی سی سی ورلڈ کپ کی وجہ سے انڈیا میں ہوٹلنگ اور دوسرے شعبوں میں براہ راست طور پر 48 ہزار نوکریاں پیدا ہوئیں جسکی وجہ سے انڈیا کی معیشت کو اٹھارہ ملین ڈالر کا فائدہ ہوا۔اسکے علاوہ مختلف ٹیموں کی تشہیر کیلیے بنائے جانیوالے اشتہاروں، ٹیم کٹس (کھیل کی وریاں)، بل بورڈز اور میڈیا مہم کی وجہ سے 70.7 ملین ڈالر کا فائدہ ہوا۔