لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ: پاکستانی شوٹرز نے 3 گولڈ میڈلز سمیت 11 تمغے جیت لیے

برطانیہ کے لیجنڈری بسلی رینجز میں کھیلی گئی لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی شوٹرز چھا گئے جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گولڈ، 4 سلور اور 4 کانسی کے تمغے جیتے۔ گولڈ میڈل جیتنے والوں میں جنید خٹک اور احمد جاوید شامل ہیں، ایف ٹی آر کیٹیگری میں پاکستانی ٹیم نے انفرادی تمغوں کے کئی انعامات اپنے نام کیے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے چیمپئن شپ کے مجموعی ٹاپ 10 میں 3 پوزیشنز حاصل کرتے ہوئے ٹاپ انفرادی شوٹرز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی، شوٹنگ چیمپئن شپ میں 18 ممالک کے تقریبا 160 عالمی معیار کے نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کے دوران پاکستان کی جانب سے 18 نشانے بازوں کے دستے نے پاکستان کی نمائندگی کی اور مختلف چیلنجز اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس پاکستانی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں